شیخوپورہ: کلہاڑی کے وار سے 8 افراد قتل

October 08, 2022

شیخوپورہ کے گاؤں ہیچڑ میں 8 افراد کو قتل کردیا گیا۔

ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق آٹھوں افراد کو مختلف مقامات پر کلہاڑی کے وار کرکے سوتے میں قتل کیا گیا۔

ملزم فیض کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، ملزم فیض بظاہر ذہنی معذور دکھائی دیتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے کھیتوں میں سوئے ہوئے افراد کو قتل کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔