تھانے کے مال خانے سے کروڑوں روپے کی چوری، عملہ ملوث نکلا

October 15, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے سے کروڑوں روپے کی چوری میں تھانے کا عملہ ملوث نکلا، تھانے کے منشی اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد چوری میں ملوث پائے گئے ہیں،تھانے کے منشی کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں نوٹوں سے بھرا بیگ لے جاتے دیکھا گیا،پولیس ذرائع نے کہاکہ گزشتہ روز پوچھ گچھ کے دوران منشی شہباز نے چوری کا اعتراف کیا،واضح رہے کہ آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں کیس پراپرٹی کے 2 کروڑ 7 لاکھ 75ہزار رکھے ہوئے تھے،پولیس نے فروری میں ہوئی واردات کے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے رقم برآمد کی تھی، 2 فروری کو دائود پوتہ روڈ پر سنار سے ڈکیتی میں ساڑھے 3 کروڑ روپے لوٹے گئے تھے،برآمدگی کے بعد 4ماہ سے رقم آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں رکھی ہوئی تھی، 2 روز پہلے مال خانے سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔