واٹس ایپ سروس کی حالیہ معطلی طویل ترین قرار

October 25, 2022

فائل فوٹو

میسجنگ سروس واٹس ایپں دنیا بھر میں دوپہر کے بعد سے کام نہیں کر رہی تھی جسے اب تک کی طویل ترین عالمی بندش کہا جارہا ہے۔

میٹا کے ترجمان کا اس مسئلے پر کہنا ہے کہ ہم اس مسئلے سے آگاہ ہیں، دنیا بھر میں واٹس ایپ سروسز کچھ دیر میں مکمل بحال ہوجائیں گی۔

پاکستان میںواٹس ایپ کی سروس دوپہر 12 بجے سے پہلے ڈاؤن ہوئی، جس کے باعث صارفین کوپیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

ناصرف پاکستان بلکہ بھارت، اٹلی اور ترکی کے سوشل میڈیا صارفین نے بھی پیغامات بھیجنے سے قاصر ہونے کی اطلاعات دی ہیں۔

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے نےرپورٹ کیا کہ برطانیہ میں بھی صارفین کو بھی واٹس سروس کی معطلی کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد لوگ رابطے جبکہ کئی ممالک میں بلز کی ادائیگیوں کے لیے بھی واٹس ایپ پر انحصار کرتے ہیں۔