پی ڈی ایم کا گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ جے یو آئی کو دینے پر اتفاق

November 01, 2022

لاہور ( نمائندہ خصوصی) پی ڈی ایم میں خیبرپختونخوا کی گورنر شپ کے معاملے پر اتفاق ہوگیا اتحادی جماعتوں نے یہ عہدہ جمعیت علمائے اسلام کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی گورنر بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔