محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ

November 06, 2022

جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد میں سابق نگراں وزیر اعظم کی ہمشیرہ پر حملہ،کوآردینیٹر پر تشدد،گاڑی کے شیشے توڑ دئے،نگران وزیر اعظم ہمشیرہ کے ہمراہ کیس داخل کرانے سٹی تھانے پہنچ گئے، نصوبائی مشیر کے چچاز اد ولی جکھرانی نے حملہ کیا متاثرین میں امداد بانٹنے جا رہے تھے ملیحہ سومرو تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانے کی حدود میں مسلح افراد کی جانب سے سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو کے قافلے پر پتھر موڑ کے قریب گاڑی پر سوار مسلح افراد نے حملہ کرکے گاڑی کے شیشے توڑ دئے اور کوآرڈینیٹر ارسلان میمن کو تشدد کا نشانہ بنایا سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو اپنی ہمشیرہ ملیحہ سومرو کے ہمراہ سٹی تھانے میں مقدمہ درج کرانے پہنچ گئے اس موقع پر سابق نگران وزیر اعظم کی ہمشیرہ ملیحہ سومرونے بتایا کہ متاثرین کی امداد کے لئے جا رہے تھے کہ راستے میں صوبائی مشیر کے چچازاد ولی جکھرانی نے گاڑی کو ٹکر مار کر روکا گاڑی پر سوار مسلح افراد نے میری گاڑی کو جھانک کر دیکھا میں نہیں ملی تو میرے کوآرڈینیٹر ارسلان میمن کو زبردستی گاڑی سے نکال کر تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کر دیا،اور گاڑی کے شیشے توڑ دئے،مجھے مارنا چاہتے تھے لیکن میں نہیں ملی میری جیپ پر حملہ کرکے دہشت گردی کی گئی میں پیچھے سے راشن لیکر آرہی تھی میرے ساتھ لوگوں آتا دیکھ کر مسلح افراد فرار ہو گئے ورنہ وہ میرے کوآرڈینیٹر کو گولی مارنے والے تھے انہوں نے کہا کہ ہم غریبوں میں راشن اور امداد بانٹ رہے ہیں جو کہ انکو پسند نہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی مشیراعجاز جکھرانی نے اپنے اس کزن ولی جکھرانی کو لوگوں کو ڈرانے اور شہر میں قبضوں کے لئے رکھا ہوا ہے جو شہر میں دہشت گردی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ جیکب آباد شہر میں دن دیہاڑے دہشت گردی کی گئی وہ مجھے مارنے آئے تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی مشیر کے لوگوں نے تو حکومتی امداد چوری کرلی۔