پیر جو گوٹھ: ناریجا اور منگنیجا میں تصادم، سعید منگنیجو قتل

July 03, 2023

پیرجوگوٹھ (نامہ نگار) مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے گاؤں گلحسن منگنیجو کے رہائشی سعید احمد منگنیجو فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہوگئے، مقتول کی لاش کئی گھنٹوں بعد پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال پہنچائی ، منگنیجو برادری کے عبدالقوی منگنیجو کا کہنا تھا کہ سعید منگنیجو کو ناریجا برادری کے نازو ناریجو اور مجو ناریجو نے فائرنگ کر کے بیگناہ قتل کیا ہے، آخری اطلاعات تک قتل کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا، یاد رہے کہ کنگری کے کچہ میں ناریجا اور منگنیجا برادریوں کے درمیاں گذشتہ دو سال سے خونی تصادم جاری ہے جس میں آج تک 7 انسانی جانیں ضایع ہو چکی ہیں۔ علاقے کے امن پسند افراد نے خونی تصادم کے خاتمے کیلئے کئی بار منت سماجت کی پر تصادم کا خاتمہ نہیں ہوسکا۔