جے ڈی سی کی جانب سے عید پر سب سے بڑی قربانی کا اہتمام

July 03, 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) جے ڈی سی کی جانب سے عیدالاضحی پر سب سے بڑی قربانی کا اہتمام گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت مکاتب فکر کے علماء اور شخصیات نے اونٹ نحر اور دیگرجانورذبح کئے جے ڈی سی کی کاوشیں منفرد اور لازوال ہیں، جے ڈی سی کے ہر کام میں ایک انفرادیت ہوتی ہے، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اتنی بڑی تعداد میں مستحقین کے لئے قربانی کا اہتمام کرنا انتہائی لائق تحسین عمل ہے بلاشبہ یہ سب سے بڑی اجتماعی قربانی ہے اور عید کے تینوں دن ہزاروں جانور اللہ کی راہ میں قربان کرکے لاکھوں افراد میں گوشت تقسیم کیا۔اس موقع پر چیئرمین جے ڈی سی شیخ محمدحسن اور جنرل سیکریٹری ظفرعباس انتظامات نے مہمانان گرامی کا استقبال کیا۔، قربانی برائے مستحقین کے سلسلے میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، مولانامنظرالحق تھانوی، علامہ قاضی احمدنورانی، مولاناآزادجمیل، مولاناشاہ فیروزالدین رحمانی، مفتی داؤد، مفتی یوسف حفیظ، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی ودیگر نے قربانی کے لئے لائے گئے اونٹ نحر اور دیگر مویشی ذبح کئے۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی وچیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی، خالدنور،نعت خواں حسان خورشید، بن احسان بلڈرز کے احسان نقی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا اس موقع پر کہناتھاکہ جے ڈی سی کی کاوشیں منفرد اور لازوال ہیں، جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفرعباس نے کہاکہ ہمارے لئے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ جو لوگ حیثیت نہ ہونے کی وجہ سے قربانی نہیں کرسکے ان کو ہماری طرف سے گوشت فراہم کیاگیا۔جے ڈی سی ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہے جنہوں نے اس کارخیر میں حصہ لیا۔