گھارو: قدیم گوٹھوں کی اراضی غیر مقامی شخص کو الاٹ کرنے پر مکینوں کا مظاہرہ

July 03, 2023

گھارو ( نامہ نگار )ایڈیشنل کمشنر 2 حیدرآباد کی جانب سے گھارو کی دیھ پلیجانی کے قدیم گوٹھ سلطان آباد تھیم ٹنڈو یوسف , پیر علی بخش جیلانی کی 100 ایکڑ اراضی درہ خیز کوہاٹ کے شخص کو الاٹ کیے جانے کے خلاف مذکورہ گوٹھوں کے سینکڑوں مکینوں نے گھارو شہر میں قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گھارو گولائی سے نکالے گئے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء شہر بھر کا گشت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر میرپورساکرو ایٹ گھارو کے آفس کے سامنے پہنچے جہاں وہ دھرنا دیکر بیٹھ گئے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پیر گلزار شاہ نور حسن پلیجو سید عادل شاہ عمر ناہیو غلام مصطفی ہالانی سلیم ہا لانی امیر بخش تھیم سجاد علی تھیم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکے قدیم گوٹھ پاکستان بننے سے قبل کے قائم ہیں مگر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 حیدرآباد شیخ محمد رفیق نے بھاری لین دین کے بعد بوگس کاغذات پر جھوٹا کھاتہ بنا کر غیر مقامی شخص کو الاٹ کر دی ہے جبکہ بوگس کاغذات کا مقدمہ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے پاس دائر کیا تھا ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے زمین کے کاغذات ثبوتوں اور ماتحت افسران کی رپورٹس پر گوٹھوں کے مکینوں کے حق میں فیصلہ دیا تھا مگر ایڈیشنل کمشنر 2 حیدرآباد نے ہمیں سنے بغیر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے آڈر کو کینسل کرتے ہوئے غیر مقامی شخص کے حق میں فیصلہ دے دیا اور اب معیز کمپنی کے کارندے گوٹھوں کے مکینوں کو دھمکاتے ہوئے گوٹھ خالی کرنے کے لیے دباو ڈاال رہے ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،2 حیدرآباد فوری اپنے آڈر پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس آڈر کو منسوخ کریں بصورت دیگر ضلع کے تمام پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جسکے بعد ایڈیشنل کمشنر 2 حیدرآباد کے آفس کا گھیراو کیا جائے گا۔