صحافی ڈکیتیوں کی رپورٹنگ کرتے ہوئے خود ہی لُٹ گیا

November 07, 2022

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے ہردیکھنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چلی ویژن چینل سے تعلق رکھنے والا صحافی مقامی سطح پر بڑھتی ڈکیتیوں کی واردات کے حوالے سے آگاہی فراہم کررہا تھا کہ خود لوٹ مار کا شکار ہوگیا ہے۔

یہ ڈکیت ایک طوطا تھا جو ریکارڈنگ کے دوران صحافی کے کندھے پر بیٹھ جاتا ہے اور لمحوں میں صحافی کے کان میں لگا ایئر پوڈ نکال کرفرار ہوجاتا ہے۔

صحافی کو ویڈیو میں مسکراتا ہوا بھی دیکھا جاسکتا ہے اور وہ اپنے ساتھ پیش آنے والے چوری کے واقعہ کو اپنی زبانی بتاتا ہے۔