• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول عرف پنکی کا لاہور میں کرایے پر حاصل کیے گئے گھر کا کرایہ نامہ سامنے آ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کا لاہور میں کرایے پر حاصل کیے گئے گھر کا کرایہ نامہ سامنے آ گیا۔

دستاویز کے مطابق انمول عرف پنکی لاہور میں کرائے پر رہائش پزیر تھی، گھر شہری جہانزیب اشرف سے کرائے پر لیا تھا۔

کرایہ نامہ 3 سو روپے والے اسٹامپ پیپر پر 11 ماہ کے لیے طاہر نامی شخص کے نام پر تیار کروایا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق ایڈوانس کے طور پر 90 ہزار روپے دیے گئے جبکہ مہینے کا کرایہ 45 ہزار تھا۔

ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت گھر میں پنکی کے ماں باپ بھی موجود تھے۔

انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے بعد گھر کو تالے لگے ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید