اسلام آباد میں پی ٹی آئی مظاہرے کے دوران شہری اور مظاہرین آمنے سامنے

November 07, 2022

اسلام آباد میں روات ٹی چوک پر پی ٹی آئی کے مظاہرے کے دوران شہری اور احتجاجی مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جی ٹی روڈ کو روات کے مقام پر بلاک کر دیا ہے، جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

روات ٹی چوک پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران شہریوں نے شدید رد عمل دیا۔

خواتین سمیت شہریوں نے مظاہرین سے راستہ کھولنے کیلئے اصرار کیا، شہریوں کا مظاہرین سے جھگڑا اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں آئی جے پی روڈ پر شہریوں نےخود ہی رکاوٹیں ہٹانا شروع کر دیں۔

آئی جے پی روڈ بلاک کرنےوالوں کی تعداد ڈیڑھ سو کےقریب ہے، شہری دن بھر آئی جے پی روڈ بلاک ہونےکی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے، جلتے ٹائر اور لکڑیوں کو ہٹا کر آئی جے پی روڈ کا ایک حصہ کھول دیا گیا۔