یوم اقبال پر عام تعطیل کے اعلان پر ناصرہ جاوید اقبال کا شکوہ

November 08, 2022

حکومت پاکستان کے یوم اقبال پر عام تعطیل کے اعلان پر جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے شکوہ کیا ہے۔

ایک بیان میں ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو علامہ محمد اقبال کے خیالات سے محروم رکھنے کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوم اقبال کے مناسبت سے مجھے 5 تقریبات میں مدعو کیا گیا تھا، جو اب منسوخ ہوگئیں۔

جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ فکر اقبال سے جڑنے کے بجائے عام تعطیل ہونے کے باعث اب لوگ نہاری اور دہی بھلے کھائیں گے۔