پاکستانی سمندری حدود میں شکار کرنے والے 6 بھارتی ماہی گیر گرفتار

November 10, 2022

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری کرتے ہوئے چھ بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی کشتی بھی قبضے میں لے لی۔

ترجمان ایم ایس اے کے مطابق پاکستانی سمندر میں غیر قانونی شکار کرنے والی بھارتی ماہی گیروں کی کشتی کو ضبط کیا گیا ہے۔

بھارتی کشتی "کروپا" پر سوار 6 بھارتی ماہی گیر پاکستان کے سمندر میں سمندری قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی شکار کر رہی تھی۔

کشتی اور 6 ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔