بدھا کے مجسمے کو پتھر مارنے کے الزام میں نوجوان گرفتار

November 12, 2022

گرفتار نوجوان جان آباد منگلور کا رہائشی ہے۔

سوات میں بدھا کے مجسمے کو پتھر مارنے کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سوات پولیس کے مطابق نوجوان کے خلاف کارروائی بدھا کے مجسمے کو پتھر مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان جان آباد منگلور کا رہنے والا ہے۔