عوام غلام نہیں بنیں گے، اسد عمر

November 15, 2022

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہشہباز شریف تم عوام کو بھکاری بنا رہے ہو لیکن عوام غلام نہیں بنیں گے۔

چنیوٹ میں اسد عمر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہشہباز شریف کے ہینڈلرز سن لیں عوام کسی کے آگے سرجھکانے کو تیار نہیں۔

اسد عمر نے کہا کہیہ لوگ اپنی کرسی اور حرام کی دولت بچانے میں لگے ہوئے ہیں، 75 سال سے سن رہے ہیں پاکستان کمزور ملک ہے وسائل کم ہیں۔

تحریک انصاف کےسیکریٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کمزور نہیں، اس پر مسلط لوگ کمزور ہیں جن کو اپنی دولت کی فکر ہوتی ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ پہلے جیلوں سے ڈراتے رہے، ان کو نظر آگیا کہ یہ ڈرنے والے نہیں، پھر انہوں نے سازش کی، کسی طرح گولیاں چلا کر کپتان کو قتل کیا جائے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کم عقل نہیں جانتے جیل میں ڈالنا ان کے اختیار میں ہے، مگر موت دینا تو نہیں۔