شہزاد اکبر احتساب کے سربراہ تھے لیکن دکان کھول رکھی تھی، سعید غنی

November 17, 2022

فائل فوٹو

سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی کا کہنا ہے کہشہزاد اکبر احتساب کے سربراہ تھے اور انہوں نے دکان کھولی ہوئی تھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہعمران خان کو ملنے والے تحائف کی قیمت اربوں روپوں میں تھی، انہوں نے تحفہ لیا ہی بیچنے کی نیت سے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سبزی اور فروٹ بھی لینے جائیں تو رسید لکھی جاتی ہے، عمران خان نے کروڑوں کا سودا کیا اور کوئی رسید نہیں لکھی۔

سعید غنی نے کہا کہعمران خان بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، کوئی ان سے پوچھ نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بہت بڑا چور ڈاکو کرپٹ سیاستدان ہے، یہ آئی جی، ججوں، بیوروکریٹ کو دھمکی دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستِ مدینہ کے صادق و امین حکمران لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، عمران خان 22 کروڑ عوام کے لیے باعثِ شرمندگی بنے ہیں۔