پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

November 17, 2022

پروفیسر ایوب صابر نے علامہ اقبال پر 20 سے زائد کتابیں لکھیں۔

ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر انتقال کرگئے، ان کی عمر 82 سال تھی۔

پروفیسر ایوب صابر نے علامہ اقبال پر 20 سے زائد کتابیں لکھیں، انہیں 2006 میں علامہ اقبال ایوارڈ بھی ملا۔

ان کی نماز جنازہ کل سہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی۔