تحریک انصاف کا چیئرمین سینیٹ پر استعفیٰ دینے کیلئے زور

November 18, 2022

فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان تحریک انصاف کی ناراضی برقرار ہے جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کی صادق سنجرانی سے عہدے سے استعفی دینے پر مشاورت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرز اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی، جس میںچیئرمین سینیٹ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے پر زور دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیغام پہنچایا کہ استعفیٰ نہ دیا تو سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی نے جواب میں کہا کہآپ تحریک عدم اعتماد لے آئیں میں مقابلہ کروں گا۔

چیئرمین سینیٹ کی صدر مملکت عارف علوی سے ایوان صدر میں بھی ملاقات ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بھی صدر مملکت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو استعفیٰ دینے پر زور دیا گیا۔

ذرائع کہنا ہے کہ پی ٹی آئی صادق سنجرانی کے سینیٹ میں کردار سے خوش نہیں۔