مخدوم امین فہیم کی آج ساتویں برسی، مٹیاری ضلع میں عام تعطیل کا اعلان

November 21, 2022

فائل فوٹو

سینئر سیاستدان اور پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے سابق صدر مرحوم مخدوم امین فہیم کی آج ساتویں برسی مٹیاری کے شہر ہالا میں منائی جارہی ہے، برسی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں آج سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

مخدوم امین فہیم 4 اگست 1939 کو ہالا میں پیدا ہوئے، وہ 1977 سے 2015 تک پارلیمنٹ کا حصہ رہے، 7 مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن اور ایک مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن رہے جبکہ 2 مرتبہ وفاقی وزیر بھی بنے۔

مخدوم امین فہیم کی ساتویں برسی کے موقع پر درگاہ سرور نوح میں قرآن خوانی اور مزار پر چادر بھی چڑھائی جائے گی۔

درگاہ کے گدی نشین اور سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں اپنے والد کی درگاہ پر حاضری دیں گے۔

واضح رہے کہ مخدوم امین فہیم بلڈ کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد 21 نومبر 2015 کو کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔