سائیکل پر2 نہیں بلکہ 10 افراد سفر کرسکتے ہیں، ویڈیو میں دیکھیے

November 21, 2022






زندگی میں توازن کس طرح برقرار رکھا جاتا ہے، اگر سیکھنا ہے تو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو کو دیکھ لیجیئے جس میں ایک شخص انتہائی کمال مہارت سے بیک وقت 9 بچوں کو سائیکل کی سیر کر وا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص 9 بچوں کے ساتھ توازن برقرا رکھتے ہوئے سائیکل چلا رہا ہے۔

عام طور پر سائیکل کو دو مسافروں کی سواری تصور کیا جاتا ہے، لیکن اگر وقت پڑے تو اس پر دس مسافر بھی سوار ہوسکتے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سائیکل پر دس افراد سوار ہیں۔ 3 بچے سائیکل کے پیچھے بیٹھے ہیں جبکہ دو بچے سائیکل پر آگے بیٹھے ہیں اور ایک بچی کو سائیکل پر کھڑا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کو مزید دلچسپ تین اور بچوں نے بنایا ہے جو سائیکل چلانے والے کے کندھے پر سوار ہیں اور ایک بچہ سائیکل کے اگلے ٹائر پر بیٹھا ہوا ہے۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ تو 9 ہوئے، تو جناب کیا آپ سائیکل چلانے والے کو بھول گئے؟

ویڈیو میں سائیکل کے ہینڈل پر اسکول بستوں کو بھی لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سائیکل چلانے والا بچوں کو شاید اسکول لے کر جا رہا ہے۔

اب یہ تو پتہ نہیں کہ یہ سارے بچے اسی شخص کے ہیں یا پھر یہ اسکول وین ڈرائیور کی ذمہ داری بذریعہ سائیکل نبھا رہا ہے۔