• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 253 روپے17 پیسے فی لٹر ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 257 روپے 8 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے کے بعد ہوگا۔

تجارتی خبریں سے مزید