’’ففٹی ففٹی‘‘ کے لیجنڈ اداکار اسماعیل تارا انتقال کر گئے

November 25, 2022

کراچی (اسٹاف رپوٹر/ نیوز ڈیسک) ٹی وی، اسٹیج اور فلم کے معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا جمعرات کی رات کو کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ اسماعیل تارا کے بیٹے نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسماعیل تارا بہادر آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اسماعیل تارا نے پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور مزاحیہ پروگرام ففٹی ففٹی سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے سٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی ڈراموں میں فن اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے۔ اسماعیل تارا کو شاندار پرفارمنس پر نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے معروف کامیڈین اسماعیل تارا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ نے لکھا کہ اسماعیل تارا نے مزاحیہ اداکاری میں نئی طرز کی بنیاد رکھی۔’ففٹی ففٹی کی کامیابی میں اسماعیل تارا کی اداکاری نے نمایاں کردار ادا کیا۔ ماجد جہانگیر کے ساتھ ان کی جوڑی ناظرین کی پسندیدہ تھی۔‘اسماعیل تارا نے سوگواران میں ایک بیوہ، چار بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق، مرحوم کے گردے فیل ہوگئے تھے، وہ تین روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں جمعرات کی صبح کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ اسماعیل تارا نے ٹی وی، اسٹیج اور فلموں میں خوب نام کمایا۔ انہوں نے 14؍ پاکستانی فلموں میں کام کیا جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ شہید ملت روڈ سے متصل پہاڑی والی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ مقبول ترین فلم ڈونکی راجا میں پہلوان چاچا کی آواز اسماعیل تارا کی تھی۔ اسماعیل تارا کے بیٹے شیراز تارا کا کہنا ہے کہ ان کے والد ان کے دوست تھے اور سبھی گھر والوں کے ساتھ ان کا رشتہ ایک دوست جیسا تھا۔اسماعیل تارا کی عمر73سال تھی ۔ وہ16 نومبر1949کو لاہور میں پیدا ہوے تھے انہنون نے اپنی فنی کیریر کا آغاز تھیڑ اور اسٹیج سر گرمیوں سے کیاتھا ، تاہم انہین غیر معمولی شہرت اور پسند یدگی پی ٹی وی کے مزاحیہ سلسلہ ففٹی ففٹی سے حاصل ہوئی تھی ۔ اسماعیل تارا نے متعدد ٹیلی وژن سیریز اور ڈراموں مین بھی پرفارم کیا تھا ، انہوں نے بعد ازاں مختلف فلمیں بھی کیں، جن مین فلم ہاتھی میرے ساتھی، آخری مجرا، منڈا بگڑا جاے اور چیف صاحب سمیت دیگر فلمیں ہیں اسماعیل تارا کو مختلف فلموں میں پرفارمنس پر نگار ایوارڈ بھی دیے گے ، ان کا آخری ٹیلی وژن سلسہ وہ پاگل تھی ہے۔ اداکارہ اسماعیل تارا کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ شہید ملت روڈ سے متصل پہاڑی مسجد میں ادا کی جاے گی ۔ اسماعیل تارا کے سوگواروں مین ایک بیوہ، چار صاحب زادے اور ایک صاحب زادی شامل ہیں۔