عارف علوی نے دوبارہ ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے عہدے کے لائق نہیں، رانا ثناء اللّٰہ

November 25, 2022

فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے دوبارہ ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے عہدے کے لائق نہیں، انہوں نے آئینی ذمے داری کو سیاسی رخ دیا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہصدرِ مملکت نے رسمی طور پر سمری پر دستخط کرنے تھے، عارف علوی اور عمران خان بے نقاب ہوگئے ہیں۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم اپنی جماعت کے ساتھ مشاورت کرسکتا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ لاہور سے وزیرآباد تک لوگوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو مسترد کیا، ہماری اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف دھرنا دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہیہ ڈیڑھ دو ہزار لوگوں کا سمندر لے کر آئیں گے، پی ٹی آئی ضرور دھرنا دے لیکن لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ امید ہے کہ پی ٹی آئی راستے بند نہیں کرے گی، اگر ایسا ہوا تو وفاقی حکومت اپنا کام کرے گی۔