آشا بھوسلے کے گانے پر نیپالی نوجوان کے دلچسپ ڈانس کی ویڈیو وائرل

November 25, 2022

آشا بھوسلے کے گانے پر نیپالی نوجوان کے دلچسپ ڈانس کی ویڈیو وائرل، فوٹو اسکرین گریب

معروف بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کے گانے پر نیپالی نوجوان کے دلچسپ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

گورو سیٹولا نامی ایک نوجوان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں نوجوان کوبالی ووڈ کے مشہور گانے’شرارا‘ پر دلچسپ انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اس باصلاحیت نیپالی نوجوان کے دلچسپ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور نیپالی نوجوان کے ڈانس کرنے کے دلچسپ انداز کی خوب تعریفیں بھی ہورہی ہیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک اس ویڈیو کو 2.2 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔