نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

November 25, 2022

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجابپرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہپوری امید ہے نئے سپہ سالار کی قیادت میں پاک افواج اپنی کامیابیوں اور کامرانیوں کا سلسلہ مزید آگے بڑھائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے جنرل عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں افسران کے لیےنیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

پرویزالہی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افسران ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔