برازیل کیلئے بری خبر، اسٹار اسٹرائیکر نیمار زخمی، ایک میچ سے باہر

November 26, 2022

دوحا (جنگ نیوز) فٹبال ورلڈکپ کی فیورٹ برازیل کو اپنے پہلے میچ میں فتح ملی لیکن ساتھ ہی اسے اسٹار اسٹرائیکر نیمار جونیئر کے اگلے میچ سے باہر ہونے کا جھٹکا بھی سہنا پڑا۔ وہ سربیا کے خلاف جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوکر سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ ٹیم ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ نیمار کے دائیں ٹخنے میں لگمنٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد نیمار کے دائیں ٹخنے میں موچ آئی جس کے باعث انہیں گراونڈ سے باہر جانا پڑا۔ وہ کافی تکلیف میں دکھائی دے رہے تھے۔ نیمار کو برازیل کے لیے پیلے کے77کے آل ٹائم ریکارڈ کی برابری کرنے کے لیے صرف دو گول درکار ہیں۔ گزشتہ روزسربیا کے خلاف میں مخالف کھلاڑیوں نے انہیں بلاک کر کے رکھا تھا اور کھل کر کھیلنے کا موفع فراہم نہیں کیا۔ انہیں میچ کے80ویں منٹ میں تبدیل کیا گیا تھا۔