ہیو جیک مین نے جیمز بانڈ فلم کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

November 26, 2022

ہالی ووڈ اداکار ہیو جیک مین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جیمز بانڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے سوچا اگر میرے پاس جیمز بانڈ اور وولورین دونوں کردار ہوئے تو میں ان کے علاوہ کوئی کام نہیں کرسکوں گا۔

ہیو نے 2000 کی فلم ایکس مین میں وولورین کا کردار ادا کیا تھا جس کے اب تک 5 پارٹ آچکے ہیں۔

اس کردار کی وجہ سے ہیو کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی، انہیں اپنے کیریئر کے آغاز ہی میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے کی بھی پیشکش ہوئی تھی۔