عمران قاتلانہ حملہ، تحقیقات رک گئیں، مزید پیچیدگیوں کا خدشہ

November 29, 2022

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی تحقیقات کا سلسلہ رک گیا جس سے تفتیش میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔

ذرائع کے مطابق سربراہ جے آئی ٹی سی سی پی او لاہور غلام محمودکی معطلی کے بعدجے آئی ٹی کا کام بند ہونے سے تفتیش کا سلسلہ رک گیا ہے ۔

غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی کے سات اجلاس منعقد ہوئے ۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے نئے سربراہ کے لئے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ پنجاب سلطان احمد چوہدری کا نام سرفہرست ہے اور محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جلد نئے جے آئی ٹی کے سربراہ کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔