اسٹیٹ بینک کو قرض کی مد میں 50 کروڑ ڈالر منتقل

November 29, 2022

فائل فوٹو

ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے اسٹیٹ بینک کو قرض کی مد میں 50 کروڑ ڈالر منتقل ہوگئے۔

وزارت خزانہ کے مطابققرض کے اس معاہدے پر شرم الشیخ میں دستخط ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا یہ فنڈز رواں ماہ اسٹیٹ بینک منتقل ہوجائیں گے۔

وفاقی وزیر نے لکھا تھا کہ یہ فنڈ ایشیائی ترقیاتی بینک کی کوفنانسنگ سے پاکستان کے لیے بریس پروگرام کے تحت دیے جارہے ہیں۔