• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ورچوئل ایسٹ الائنس نے عالمی قیادت کو وسعت دیدی

جنوبی کوریا کے ڈی سینٹ والیٹ کے ایگزیکٹیو وان کیو کم—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
جنوبی کوریا کے ڈی سینٹ والیٹ کے ایگزیکٹیو وان کیو کم—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کے ورچوئل ایسٹ الائنس (ویپ) نے عالمی قیادت کو وسعت دے دی۔

جاری کیے گئے بیان میں چئیرپرسن ورچوئل ایسٹس الائنس آف پاکستان ہنزہ آصف نے بتایا ہے کہ جنوبی کوریا کے ڈی سینٹ والیٹ کے ایگزیکٹیو وان کیو کم ایڈوائزری بورڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ وان کیو کم کو ورچوئل ایسٹس الائنس کا ایڈوائزری بورڈ ممبر مقرر کر دیا گیا ہے۔

ہنزہ آصف نے بتایا ہے کہ اس تقرری کا مقصد اسٹارٹ اپس کو عالمی ویب تھری کمپنیوں سے جوڑنا ہے، جس سے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان بلاک چین تعاون کو نئی تقویت ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی سینٹ والیٹ 100 سے زائد بلاک چین نیٹ ورکس پر 10 ہزار سے زائد ڈیجیٹل اثاثوں کو سپورٹ کرتا ہے۔

ہنزہ آصف نے بتایا ہے کہ دنیا کی معروف ویب تھری کمپنیوں کو پاکستان لائیں گے، پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو اپنانے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مگر ریگولیٹری چیلنجز برقرار ہیں۔

چئیرپرسن ورچوئل ایسٹس الائنس آف پاکستان نے بتایا ہے کہ ورچوئل ایسٹس الائنس آف پاکستان کا عزم تعلیم، تعاون اور ذمے دارانہ جدت کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید