وزیراعظم شہباز شریف سے آصف زرداری کی 8 دن میں دوسری ملاقات

November 29, 2022

فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی 8 دن میں آج دوسری ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقا ت میں پی ٹی آئی کی طرف سے اسمبلیوں کی تحلیل سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گزشتہ منگل کو نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے پی پی کے شریک چیئرمین اچانک وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے تھے۔