• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تشدد کیخلاف خواجہ سراؤں کا گلستان جوہر تھانے پر احتجاج

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کراچی میں خواجہ سرا پر تشدد کے خلاف خواجہ سراؤں نے گلستانِ جوہر تھانے پر احتجاج کیا۔

ایس پی گلشن کے مطابق ایک خواجہ سرا کا علاقے میں کسی سے جھگڑا ہو گیا تھا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس پی گلشن کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا پر تشدد میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد خواجہ سرا واپس چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق ایک خواجہ سرا کے بھائی کا ہوٹل پر رقم کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید