بلیاں بھی قطر ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا

November 30, 2022

فوٹو بشکریہ انسٹا گرام

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے بخار سے بلیاں بھی محفوظ نہیں رہ سکیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بلیوں کی کچھ دلچسپ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

یہ ویڈیوز ’فیو کیٹی‘ نامی ایک انسٹا گرام پیج کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں جو خصوصی طور پر بلیوں کی دلچسپ ویڈیوز پوسٹ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

ان ویڈیوز میں بلیاں کیفیہ (4 کونوں والا مشہور عربی رومال) پہنے اپنے دلچسپ ناز اور انداز دِکھاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان ویڈیوز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ بلیاں عربی اسٹائل کے رومال سر پر پہنے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

کچھ صارفین نے تو بلیوں کو ’شیخ کٹن‘ اور ’کٹن آف عریبیہ‘ کا ٹائٹل بھی دے دیا ہے۔