یواے ای ریجنل سیکیورٹی، دارومدار گہرے باہمی تعلقات پر، حمد عبیدابراہیم الزعابی

December 02, 2022

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) متحدہ امارات کے 51ویں قومی دن کے موقع پر یو اے ای کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزابی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یواے ای ریجنل سیکیورٹی کا دارومدار گہرے باہمی تعلقات پر ہے اور مستقبل میں یو اے ای ریجنل معاشی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر یقین رکھتا ہے اور یہ عمل جاری رہے گا۔ ریجنل ممالک باہمی تعاون سے یورپ ، ایشیاء، افریقہ اور لاطینی امریکا کی منڈیوں میں نئی راہیں تلاش کی جاسکتی ہیں۔مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات صرف تیل پر انحصار کم کرنا چاہتا ہے جس کے لئے بڑے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اب ایک بڑا معاشی حب بن چکا ہے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تقریب کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے یو اے ای اور پاکستان میں تجارت اور دیگر امور پر کھل کر روشنی ڈالی۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزابی کا مذید کہنا تھا کہ یو اے ای نے پانچ دہائیاں مستقل مزاجی سے ترقی کے لئے محنت کی ہے اور دیگر ممالک سے بہتر پارٹنرشپ پیدا کی ہے حالانکہ ان پانچ دہایوں میں دنیا میں کئی سیاسی تبدیلیاں ہوئی ہیں اور یو اے ای نے کئی چیلنجز کو محنت لگن اور مستقل مزاجی سے نمٹا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی میدانوں میں ترقی کی ہے جن میں برداشت، ثقافت، اقدار، خواتین کی خود مختاری، جدت شامل ہیں اور یہ سب کے سب دائیرہ اسلام کے اندر رہتے ہوئے ممکن بنا۔