• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہُرمُز کو کھلا رکھنے کیلئے امریکا کے ساتھ کئی ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہُرمُز پر آگ برسانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ آبنائے ہُرمُز کو کھلا رکھنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کئی ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم پہلے ہی ایران کی فوجی صلاحیت کا 100 فیصد تباہ کر چکے ہیں تاہم شکست کے باوجود ایران ایک دو ڈرون حملے یا آبنائے ہُرمُز میں یا نزدیکی علاقے میں میزائل حملہ کر سکتا ہے یا بارودی سرنگیں بچھا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ساحلی علاقوں پر شدید بمباری جاری رکھے گا اور ایرانی کشتیوں اور جہازوں کو مسلسل تباہ کرتا رہے گا، کسی نہ کسی طرح ہم جلد ہی آبنائے ہرمز کو کُھلا، محفوظ اور آزاد بنا دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید