پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حسین طلعت انجری کا شکار ہوگئے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسین طلعت کا بایاں کندھا ڈس لوکیٹ ہوگیا، بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کرتے ہوئےحسین طلعت کا کندھا انجرڈ ہوا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انجری کے بعد حسین طلعت کو گراؤنڈ میں طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، آل راؤنڈر حسین طلعت کی کرکٹ میں واپسی 12 سے 14 ہفتے لگ سکتے ہیں۔