نئے صوبوں کے قیام کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم

December 03, 2022

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی، وفاقی وزیر سیفران سنیٹر محمد طلحہ محمود ، پارلیمانی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر سجاد اعوان، مشیر وزیراعظم سردار شاہ جہان یوسف مرکزی کو آرڈی نیٹر صوبہ ہزارہ تحریک پروفیسر سجاد قمر اور ممبران سپریم کونسل نےسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے نئے صوبوں کے قیام کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبہ ہزارہ سمیت نئے صوبے بنائے جائیں ۔