پنجاب: بروقت کرشنگ شروع نہ کرنیوالی شوگر ملوں کیخلاف مقدمات درج

December 04, 2022

—فائل فوٹو

پنجاب میں 25 نومبر سے کرشنگ شروع نہ کرنے والی 6 شوگر ملوں کے خلاف کین کمشنر پنجاب حسین بہادر کی ہدایت پر مقدمات درج کر لیے گئے۔

پنجاب کے کین کمشنر حسین بہادر نے جن شوگر ملوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی ہے ان میں بھکر، پتوکی، اوکاڑہ، بہاولنگر اور جھنگ کی شوگر ملز شامل ہیں۔

شگر ملوں کے مالکان کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آرز کے مطابق ان شوگر ملوں نے 25 نومبر تک گنے کی کرشنگ شروع نہ کر کے شوگر کین ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے فی دن جرمانہ یا 3 سال سزا دی جا سکتی ہے۔