لاہور میں آٹا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 5 روپے اضافے کے بعد چکی آٹے کی فی کلو قیمت 125روپے کردی گئی۔
چکی اونرز ایسوسی ایشن لیاقت علی خان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم فی من 4 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم سستی ہو گی تو چکی کا آٹا بھی سستا کیا جائے گا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں سستا آٹا بھی دستیاب نہیں ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی مارکیٹ سے غائب ہو گیا ہے۔