نیشنل ایکشن پروگرام کےتحت 15959 ملزم گرفتار ہوئے، سی سی پی او

December 05, 2022

لاہور(کرائم رپورٹرسے)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں سال 15959قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر گرفتار کئے گئے۔سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔