بھارت کو قطر میں قید نیوی کے 8 جاسوس اہلکاروں کی رہائی میں ناکامی کا سامنا

December 06, 2022

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت قطر میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار اپنی بحریہ کے 8اہلکاروں کو کسی بھی قیمت پر چھڑانے کی سرتوڑ کوششیں کررہا ہے لیکن اسے ناکامی کا سامنا ہے۔گرفتار اہلکار دراصل ’’را’’کے ایجنٹ ہیں جو دوحہ میں دہرا گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز کے کارکنوں کے طورپرکام کرتے تھے،مودی حکومت نے انڈین سروس مین موومنٹ کو متحرک کردیا ہے کہ وہ بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو ایک خط لکھ کر ان سے مداخلت کی درخواست کریں تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ گرفتار افسران سابق فوجی ہیں اور جاسوسی کے الزام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔خط کی کاپیاں وزیر اعظم مودی، وزیر دفاع اور تینوں افواج کے سربراہوں کو بھی بھیجی گئی ہیں۔ اس ساری مشق کا مقصد قطری حکومت کو یقین دلانا ہے کہ گرفتار افسران حاضر سروس نہیں بلکہ بحریہ کے سابق اہلکار ہیں۔