عمران خان کو پارٹی چیئرمین رہنے کا حق نہیں، کنور دلشاد

December 07, 2022

فائل فوٹو

سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا، انہیں پارٹی چیئرمین رہنے کا حق نہیں۔

ایک بیان میں کنور دلشاد نے کہا کہ نواز شریف کو بھی نااہلی کے بعد پارٹی سربراہی سے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا خطرہ ہے، اگر وکلاء صحیح دلائل دیں تو ممکن ہے کہ معاملہ ختم ہو جائے۔

کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو دیکھ کرہی رائے دینی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق جو شخص قومی اسمبلی کا ممبر بننے کا اہل نہ ہو پارٹی سربراہ بھی نہیں بن سکتا۔