سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان قصور وار پائے گئے تو الیکشن کمیشن انہیں نااہل قرار دے سکتا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ریفرنس اسپیکر کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔
کنور دلشاد نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اگر عمران خان کو قصور وار پائے تو انہیں آرٹیکل 63 کی ذیلی شق 1 (3) کے تحت نااہل قرار دے سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن 2017 کرپٹ پریکٹسز کیس کے تحت عمران خان کے خلاف ریفرنس سیشن کورٹ بھی بھیج سکتا ہے۔
کنور دلشاد نے یہ بھی کہا کہ سیشن کورٹ اس کیس کی سماعت کے بعد عمران خان کو 3 سال تک قید کی سزا دے سکتی ہے۔