بھتیجی سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک چچا گرفتار

December 08, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بریگیڈ پولیس نے گزشتہ روز جیکب لائن میں بھتیجی سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفاک ملزم چچا مجیب اللہ کو گرفتار کر لیا۔

ملزم اپنی ہی بھتیجی 12 سالہ بچی ایشاء کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کے قتل کرکے فرار ہو کر علاقے میں ہی چھپ گیا تھا، ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مجیب اللہ ہیرون کے نشے کا عادی بھی ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف کے خلاف مقدمہ درج کر کےمزید تفتیش شروع کردی ہے ۔