عمران خان کو مذاکرات کی میز پر نہیں، قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے، مولانا اسعد محمود

December 08, 2022

مولانا اسعد محمود ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ عمران خان کو مذاکرات کی میز پر نہیں بلکہ قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

کوئٹہ میںجمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےمولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قومی مجرم قرار دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج عمران خان مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے، اس نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رہنماحافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں عمران خان کو اقتدار سے باہر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہمجھے کہا گیا کہ حافظ حمد اللّٰہ تم پاکستانی نہیں ہو، مجھے کہا کہ میرا پورا خاندان پاکستانی ہے لیکن تم نہیں۔

انہوں نے چیف آف سراوان نواب اسلم رئیسانی اور دیگر رہنماؤں کو جمعیت میں شمولیت پر مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا۔