اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا، وکیل اعظم سواتی

December 09, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے وکیل کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

وکیل اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ بلوچستان پولیس نے اعظم سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کردیا، اعظم سواتی کو خصوصی طیارے کے ذریعے سندھ منتقل کیا جا رہا ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو آج رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس حوالے سے قاسم سوری کا کہنا ہے کہ اعظم خان سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، بلوچستان ہائیکورٹ سے رہائی کے احکامات کے بعد سندھ حکومت کے حوالے کرنا افسوسناک ہے۔

واضح ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے بھر میں درج تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔