لیاری کے شائقین ارجنٹینا کی جیت پر خوش

December 10, 2022

اسکرین گریب

کراچی کے علاقے لیاری میں فٹ بال شائقین نے مولوی عثمان پارک میں بڑی اسکرین پر ارجنٹینا اور نیدر لینڈز کا کوارٹر فائنل میچ دیکھا، برازیل کی ہار پر شائقین کا کہنا تھا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے۔

لیاری کے فٹ بال شائقین نے مولوی عثمان پارک میں بڑی اسکرین پر ارجنٹینا اور نیدر لینڈز کا میچ دیکھا،سنسنی خیز میچ کے دوران ہر کک اور گول پر شائقین جوش و خروش دکھاتے رہے۔

ارجنٹینا نے میچ جیت کر سیمی فائنل میں جمع بنائی تو شائقین نے زبردست ڈانس کرکے ارجنٹینا کو داد دی۔

لیاری کے شائقین کا کہنا ہے کہ برازیل کی ہار کھیل کا حصہ ہے، کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔

فٹبال شائقین نے ارجنٹینا کے کھلاڑی میسی کے حق میں نعرے بازی کی اور کہا کہ میسی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

میچ کے اختتام پر شائقین نے ڈھول کی تھاپ پر زبردست رقص بھی کیا۔