کراچی: انٹر بورڈ نے بارہویں جماعت (کامرس ریگولر) کے نتائج کا اعلان کر دیا

December 17, 2022

فائل فوٹو

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے.

ان امتحانات میں تینوں پوزیشن نجی کالج کامکس اور تابانی کالج نے چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن حاصل کیں جبکہ گورنمنٹ کا کوئی کالج پوزیشن حاصل نہیں کرسکا۔

لائبہ علی بنت سید لیاقت علی نے 1100 میں سے 1024 نمبر لے کر پہلی، طوبی عمیر بنت محمد عمیر اسلم نے 1021نمبر لے کر دوسری، سیدہ انزال عدنان بنت سید عدنان علی ہاشمی نے 1019 نمبر لے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ان امتحانات میں شرکت کے لیے 44114 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا، 43366 نے شرکت کی۔

26151 امیدوار کامیاب اور 16467 ناکام ہوئے جبکہ 748 غیر حاضر رہے۔

کامیاب ہونے والوں میں اے ون گریڈ میں 976 کامیاب ہوئے، اے گریڈ میں 2648, بی گریڈ میں 4904, سی گریڈ میں7903, ڈی گریڈ میں 8661 اور ای گریڈ میں 1059 امیدوار کامیاب ہوئے۔