روز ویلٹ ہوٹل بیچنے کی کوئی تجویز نہیں، سعد رفیق

December 17, 2022

روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق حکومت کا موقف سامنے آگیا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل بیچنے کی کوئی تجویز نہیں، ہوٹل کے مستقبل کا فیصلہ اگلے برس ہوگا، فی الحال روز ویلٹ ہوٹل چلانے کی تجویز ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے میں مسائل کا سامنا ہے، 50 جہازوں سے ہم 27جہازوں تک آگئے ہیں، پاکستان کو بھی برطانیہ میں لینڈنگ کی اجازت ملنی چاہیے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، وہ ٹکٹ کے ریٹ کم کریں تو عوام کو ریلیف دیں گے، روز ویلٹ ہوٹل کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر ہونا چاہیے، روز ویلٹ ہوٹل کو چلانے کی ضرورت ہے بیچنے کا سوچا ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کے پاس کم از کم 40 جہاز ہونے چاہئیں، ریلوے کو بہتر کرنے کیلئے ابھی تک حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم کو درخواست کی ہے کہ ریلوے کو بہتر کرنے کیلئے پیسہ چاہیے، مشکلات کے باوجود ہم اپنے ٹارگٹ کو حاصل کرلیں گے۔