عمران نے صوبوں میں عدم اعتماد لانے کا وقت دیا ہے، ایمل ولی

December 18, 2022

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر اسمبلیاں توڑنی ہیں تو اعلان کیوں نہیں کیا گیا؟

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ وقت اس لیے دیا گیا تاکہ دونوں صوبوں میں اپوزیشن عدم اعتماد لائے۔

ایمل ولی نے کہا کہ اتحادی حکومت کو تجویز ہوگی کہ 23 دسمبر تک عدم اعتماد نہ لائی جائے تاکہ یہ جھوٹا مزید جھوٹا ثابت ہوجائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا ہے۔